ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہےشیخ رشید

مسئلہ کشمیر وزیر اعظم اور آرمی چیف کی وجہ سے حل ہوگا، شیخ رشید


ویب ڈیسک August 29, 2019
بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے، وزیر ریلوے فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہمودی نے غلط کام کیا وہ بھارت اور دنیا کو گمراہ کرنے جارہاہے، ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے، جس نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا وہ مودی کا یار ہوگا۔ میرے ذمy تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس تھی جو بند کر دی، کسی میں جرات ہو تو چلا کر دکھائے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر کی جنگ شروع ہوچکی ہے، عمران خان کی جدو جہد تاریخ کا حصہ ہے، 27 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کریں گے، اس خطاب کا نتیجہ کیا ہوگا معلوم نہیں، ہم جنگ کے خواہش مند نہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قوم کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہوگا، ہم بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کی صورت حال بہت تشویش ناک ہے، یہ 2015 کی وبا سے بھی بڑی وبا ہے، 5 ہزار سے زائد مریض لائے گئے جب کہ 615 مریضوں کو داخل کیا گیا، وزیراعظم سے گزارش کروں گا کہ ڈینگی کے مریضوں کے لئے پمز میں جگہ خالی رکھی جائے، نجی اسپتالوں کو بھی کہوں گا وہ بھی بیڈز رکھیں، اس کے علاوہ لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اگر بیمار ہے تو اس کو اسپتال منتقل ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان سے ہماری اپیل ہے کہ ملکی حالت بہتر نہیں۔