سندھ بھر میں اسلحہ لائسنس کی تجدید وکمپیوٹرائزیشن کی مدت بڑھادی گئی

اسلحہ لائسنس کی تجدید وکمپیوٹرائزیشن ڈپٹی کمشنرز کریں گے۔


Staff Reporter September 05, 2019
اسلحہ لائسنس کی تجدید وکمپیوٹرائزیشن ڈپٹی کمشنرز کریں گے۔ فوٹو : فائل

PERTH, AUSTRALIA: سندھ میں اسلحہ لائسنس کی تجدید وکمپیوٹرائزیشن کے معاملے پر محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کوخطوط لکھ دیے۔

محکمہ داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ مینول اسلحہ لائسنس کی تجدید اورکمپیوٹرائزیشن کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں ،اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کی مدت31 دسمبر تک بڑھادی گئی۔

اسلحہ لائسنس کی تجدید وکمپیوٹرائزیشن ڈپٹی کمشنرز کریں گے، مینول اسلحہ لائسنس کی تجدید وکمپیوٹرائزیشن کے لیے پولیس تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔