عابدعلی کی صحت سےمتعلق اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2019
عابدعلی کچھ دنوں سےزیرعلاج ہیں،طبیعت کافی نازک ہے،رابعہ عابدعلی فوٹوفائل

عابدعلی کچھ دنوں سےزیرعلاج ہیں،طبیعت کافی نازک ہے،رابعہ عابدعلی فوٹوفائل

کراچی: پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ چندروزسے شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیماری کے باعث سوشل میڈیا پر عابد علی کی موت سے متعلق جعلی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جن کی ان کے اہلخانہ کی جانب سے تردید کردی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکار عابد علی کی حالت تشویشناک، دعا کی درخواست

اور اب عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد علی نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عابدعلی سے متعلق غلط خبر سے ہمارے خاندان کوبہت تکلیف ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عابد علی کی بیٹی نے والد کی موت کی افواہوں کی تردید کردی

رابعہ عابد علی نے کہا عابدعلی کچھ دنوں سےزیرعلاج ہیں، طبیعت کافی نازک ہے، بیماری اتنی اچانک اورشدید تھی کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ دعاکریں کہ عابدعلی شوبزمیں اسی طرح کام کریں جیسے پہلےکررہےتھے، ڈاکٹرعابدعلی کےعلاج کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ عوام سےدرخواست ہےکہ عابدعلی کے لیے دعا کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔