کشمیریوں کی حمایت میں پیرس میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلی

آن لائن  پير 9 ستمبر 2019
کشمیریوں کی حمایت میں پیرس کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی

کشمیریوں کی حمایت میں پیرس کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی

پیرس:  مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف  اتوار کے روز کشمیر انٹر نیشنل فورم کے زیر اہتمام  پیر س کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

فضا ء مودی دہشت گرد کے نعروں سے گونج اٹھی۔  فرانس، عرب ممالک ،کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے ریلی میں شرکت کی ۔مقررین نے یورپی یونین سے کشمیر میں ظلم و بربریت اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ریلی گاژدی ایسٹ سے لے کر ری پبلک تک نکالی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔