دہشت گردی کی اصل وجہ ’’نظریہ پاکستان‘‘ ہے، مودی کی زہرافشانی

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2019
مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی اساس کو دہشت گردی کی بنیاد قرار دیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی اساس کو دہشت گردی کی بنیاد قرار دیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

نئی دہلی: بابری مسجد کی شہادت اور گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے حوالے سے ’’گجرات کا قصاب‘‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  دہشت گردی کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کردیا ہے ۔

نریندر مودی نے ’’نائن الیون‘‘ (9/11) کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر دہشت گردی کو ’’عالمی خطرہ‘‘ کہا اور پاکستان کی نظریاتی اساس  کو دہشت گردی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلیے مودی سرکار کی شاطرانہ چال

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور 5 اگست 2019 سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کو فخریہ انداز سے بیان کرتے ہوئے  مودی نے کہا کہ پچھلے دنوں میں ان کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ اقدامات کیے ہیں۔

نریندر مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان خفیہ طور پر سیالکوٹ، جموں اور راجستھان سیکٹرز میں بڑی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔