ملالہ کو اپنے لباس اور آئی فون 11 کے درمیان مماثلت ظاہر کرنے پر تنقید کا سامنا

ملالہ لاک ڈاؤں کی وجہ سے کشمیر میں اسکول نہ جانے والے بچوں کے لئے ایک ٹوئٹ ہی کر دیتیں، سوشل میڈیا صارف کی تنقید


ویب ڈیسک September 11, 2019
لاک ڈاؤں کی وجہ سے کشمیر میں اسکول نہ جانے والے بچوں کے لئے ایک ٹوئٹ کر دیتی، سوشل میڈیا صارف کی تنقید۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ملالہ یوسفزئی کو نئے متعارف کئے گئے آئی فون 11 کی اپنے لباس سے مماثلت ظاہر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی فون کے چاہنے والوں کے لئے امریکا میں آئی فون الیون کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں آئی فون 11 پیش کیا گیا تو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اپنی رائے کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے نئے موڈل کا اپنے لباس سے موازنہ کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔



ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے لباس کی ایک تصویر شیئر کی جس پر آئی فون الیون پر لگے تین کیمرے کی ترتیب میں تین ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ واقعی عجب اتفاق ہے کہ میں نے یہ لباس ٹھیک اسی دن زیب تن کیا جس دن آئی فون 11 کو متعارف کیا گیا۔

جہاں دنیا بھر میں آئی فون کے نئے ماڈل پر مختلف طرح کے میمس بنا کر مذاق اُڑایا جا رہا ہے وہیں نوبل انعام یافتہ ملالہ کو آئی فون سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔

https://twitter.com/yasirenbcn/status/1171529449067536385

یاسر مرزا نامی صارف نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤں کی وجہ سے کشمیر کے بچے اسکول نہیں جا پا رہے ہیں۔ کم از کم داد رسی کے لئے اُن کے حق میں صرف ایک ٹوئٹ کر دیتیں۔



محمد عاطف نے کہا کہ ایک چھوٹا سا سوال ہے۔ کیا آپ اب تک حیات ہیں؟ کیوں کہ آپ نہیں دیکھ پا رہی ہیں کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔



ایک صارف نے کہا کہ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ آپ نے آئی فون الیون کی لانچنگ کے ایک گھنٹے بعد ٹویٹ کردیا لیکن آپ کو کشمیر میں بھارتی شدت پسند حکومت کے ہاتھوں محصور کشمیریوں کا خیال ایک ماہ بعد آیا ہے۔

https://twitter.com/Non_granta/status/1171662599844499457

سوشل پاریا نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید آپ کی ترجیح آئی فون الیون ہی ہے۔ اور کیا یہ محض ایک اتفاق ہے کہ آپ نے کشمیر پر بھارتی مظالم پر ایک تک ایک لفظ نہیں کہا اور آپ خود کو انسانی حقوق کی علمبردار کہتی ہیں؟۔

مقبول خبریں