بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار اور خاتون شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2019
حوالدار ناصر حسین شہید کاتعلق نارووال سے تھا ،آئی ایس پی آر فوٹوفائل

حوالدار ناصر حسین شہید کاتعلق نارووال سے تھا ،آئی ایس پی آر فوٹوفائل

 راولپنڈی: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین اور ایک خاتون شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی گولہ باری سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر کے سرحدی گاؤں بالاکوٹ میں خاتون بھی شہید ہوگئیں، اس کے علاوہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اندروٹھ دریاڑی میں 4 خواتین زخمی ہو گئیں جن کی شناخت نازیہ بی بی، گْل یاسمین، شاہ بیگم اور شمائلہ کے نام سے ہوئی، جن میں سے ایک شدید زخمی ہے جسے کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔ بھارتی گولہ باری سے 2 بھینسیں اور 2 بکریاں بھی ہلاک ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔