قتل کے مقدمے میں گینگ وار کے ملزم ابراہیم کو سزائے موت

مقدمہ 7سال سے التوا کا شکار تھا،عدالت نے دوسرے مجرم زاہد عمر قید کی سزا سنائی


Staff Reporter October 01, 2013
عدالت کا مقتول کے ورثا کو 15 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم ۔ فوٹو: فائل

7برس سے زیرالتوا قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا گیا، مقدمے میںملوث لیاری گینگ وار کے ایک ملزم ابراہیم کو سزائے موت اور دوسرے مجرم زاہد عرف لیاقت کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی شگفتہ صدیقی نے قتل کے الزام میں ملوث لیاری گینگ وار کے محمد ابراہیم کو جرم ثابت ہونے پر سزا ئے موت اور 15لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا،مقدمے میں شریک مجرم زاہد عرف لیاقت کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 15لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا معاوضے کی عدم ادائیگی پر ایک برس مزید جیل میں رہنا ہوگا۔



استغاثہ کے مطابق 27جولائی 2006کو ملزمان نے لیاری کے علاقے جہان آباد پاک کالونی میں اپنے مفرور ساتھی محمد وزیر کے ہمراہ مقتول محمد یاسین کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اسکے دیگر ساتھیوں نے نشاندہی کی تھی کہ کہ مقتول کی موت واقع نہیں ہوئی جس پر مجرم نے مزید فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا تھا ۔

اور موقع سے فرار ہوگئے تھے تھانہ پاک کالونی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام118/06زیر دفہ 302/34درج کرکے مدعی محمد اشرف کی نشاندھی پر گرفتار کرلیا تھا عدالت میں تین چشم دید گواہوں نے شناخت بھی کیا تھا اور ضابطہ فوجداری کی ایکٹ164کے تحت اپنا بیان بھی قلمبند کرایا تھا کہ انکے موجودگی میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا اور مقتول کی ہلاکت تک ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔

مقبول خبریں