ترک صحافتی وفد کا آئی ایس پی آر آفس کا دورہ

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2019
صحافیوں کا گروپ 18 ستمبر کو مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کررہا ہے، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

صحافیوں کا گروپ 18 ستمبر کو مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کررہا ہے، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: ترجمان پاک کا کہنا ہے کہ ترکی کے صحافیوں کے وفد کو مقبوضہ کشمیر سمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکی کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر آفس کا دورہ کیا، ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں محاصرے ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور وادی کی تشویشناک  صورتحال کےعلاقائی امن کے لیے مضمرات پر بریفنگ دی گئی۔

ترک صحافیوں کے وفد کو فروری کے پاک بھارت تنازع، ورکنگ باونڈری و لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں کا گروپ 18 ستمبر کو مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کررہا ہے، تاکہ بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں کے شکار مقامی افراد اور متاثرین سے بات چیت کی جاسکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔