- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
حبیب ظاہر کی رہائی کو کلبھوشن یادو سے مشروط کرنا بھارتی افواہیں ہیں، دفترخارجہ
اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل(ر) حبیب ظاہر بھارت کے زیر حراست ہیں اور ان کی رہائی کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو کی رہائی سے مشروط کیا جا رہا ہے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کی بھارت میں زیرِ حراست ہونے اور معاملے کو کلبھوشن یادیو سے جوڑنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں افواہیں سامنے آئی ہیں، بھارتی میڈیاکی طر ف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل(ر) حبیب بھارت کے زیر حراست ہیں اور لیفٹیننٹ کرنل(ر) حبیب کی چھوڑنے کو کمانڈ ر یا د یو کی رہائی سے مشروط کیا جا رہا ہے۔
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ حبیب ظاہر پاک فوج سے ریٹائرڈ ہیں اور اپریل 2017 میں نوکری کے لیے نیپال گئے جہاں سے لاپتہ ہوئے، خود ان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ حبیب ظاہر نے اپنی سی وی اقوام متحدہ اور لنکڈن پر ڈالی تھی اور کرنل حبیب کو مارک نامی شخص نے کال کر کے نوکری کیلئے منتخب ہونے کی اطلاع دی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حبیب ظاہرکو انٹرویو کیلیے نیپال جانے کی پیشکش کی گئی، انہیں 6 اپریل 2017 کو لاہور سے اومان اور اومان سے کٹھمنڈو کا ٹکٹ دیا گیا، کرنل حبیب زندگی میں پہلی مرتبہ کٹھمنڈو نیپال گئے تھے اور انہوں نے کٹھمنڈو ائیرپورٹ سے اپنے اہلخانہ کو اپنی اور بورڈنگ پاس کی تصاویر واٹس ایپ کیں۔
اہلخانہ کے مطابق کرنل حبیب نے لمبینی ائیرپورٹ سے اپنی بیوی کو میسیج کیا کہ وہ خیریت سے ہیں، لمبینی ائیرپورٹ بھارتی سرحد سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس پیغام کے بعد ان کا موبائل بند ہو گیا، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مارک کا برطانوی موبائل نمبر جعلی تھا، اور یہ موبائل نمبر کمپیوٹر سے بنایا گیا تھا اور جس ویب سائٹ سے ان سے رابطہ کیا گیا تھا وہ بھارت سے کنٹرول ہو رہی تھی، حکومت نیپال نے ان کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی مگر اس کے خاطر خواہ نتائج نہ آ سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔