گائے ماتا کے نام پر جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں ایک شخص بیدردی سے قتل

ویب ڈیسک  پير 23 ستمبر 2019
علاقے میں تاحال کشیدگی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ فوٹو : فائل

علاقے میں تاحال کشیدگی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ فوٹو : فائل

جمشید پور: بھارت میں مشتعل ہجوم نے گائے کو زبح کرنے کے الزام پر بہیمانہ تشدد کرکے ایک شخص کو بیدردی سے قتل اور 2 کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں گائے ماتا کی حفاظت کے نام پرجنونی ہندوؤں کے مشتعل ہجوم نے تین افراد کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی  دوران علاج دم توڑ دیا۔ زیر حراست افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جھاڑ کھنڈ میں صرف ایک سال کے دوران یہ پانچواں واقعہ ہے۔

یہ خبر پڑھیں: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے بہیمانہ تشدد سے مسلم نوجوان جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم لوگوں کے بہیمانہ قتل پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو قانون سازی کا حکم دیا تھا تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جا سکے تاہم مودی سرکار نے اس پر کان نہیں دھرا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔