اسکول وینزاور بسوں کے سلنڈرز کی جانچ تیز کی جائےآئی جی ٹریفک

ناقص سلنڈر والی 155 گاڑیوں پر7 لاکھ 75 ہزار جرمانہ،7 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں


Staff Reporter October 04, 2013
ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر گاڑیوں کو5306 چالان ٹکٹس جاری کیے۔فوٹو : عرفان علی/ ایکسپیریس

اسکولز وینز اور بسوں میں سی این جی سلنڈر کے معیار کی چیکنگ کے حوالے سے ایک ماہ سے جاری خصوصی مہم کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو کو پیش کردی گئی۔

پولیس اعلامیے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ٹریفک زونز میں 155اسکول وینز ، بسوں کو سی این جی سلنڈر کی تنصیب اور قواعد کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹس جاری کرکے 77500 روپے جرمانہ اور 7 گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر گاڑیوں کو5306 چالان ٹکٹس جاری کیے اور مجموعی طور پر 14لاکھ 19ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔