لانڈھی میں واٹر ٹینکر نے چار سالہ بچی کو کچل دیا، 15 سالہ لڑکا زخمی

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کو تھانے منتقل کر دیا


اسٹاف رپورٹر August 14, 2026

کراچی:

لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک پر سوار چار سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی یونس چورنگی یونس ٹیکسٹائل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک پر سوار ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

چھیپا ایمبولینس سروس کے مطابق جاں بحق و زخمی دونوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچی کی عمر چار سال اور نام انعم دختر جلیل ہے جب کہ 15 سالہ زخمی لڑکے کا نام عبدالرزاق ولد عبدالرحمان ہے۔

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کو تھانے منتقل کر دیا۔