مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، چین

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 ستمبر 2019
چینی وزیر خارجہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے (فوٹو: نیوز ایجنسی)

چینی وزیر خارجہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے (فوٹو: نیوز ایجنسی)

 نیویارک: چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کی بنیاد پر حل کیا جائے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا  چھوڑا ہوا ایک تنازعہ ہے، چین کسی بھی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو پیچیدہ بنائے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو یو این چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔