ہاکس بے، سرکاری اراضی پر سیکڑوں غیر قانونی ہٹ بنا دیئے گئے

نعیم خانزادہ  منگل 1 اکتوبر 2019
ما فیا نے ڈولفن چورنگی کے قریب کے ایم سی ملازمین کے لیے قائم ہٹ کی بنیادیں تک ختم کردیں۔ فوٹو: فائل

ما فیا نے ڈولفن چورنگی کے قریب کے ایم سی ملازمین کے لیے قائم ہٹ کی بنیادیں تک ختم کردیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: کراچی کے ساحل پر سرکاری زمیوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہاکس بے پر قائم قیمتی ہٹ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران نے مبینہ کر پشن کے عوض ٹھکانے لگا دیے۔

کراچی میں سب سے سستی تفریح سمندر ہے لیکن مافیا نے اس ساحل کے قریب سرکاری اراضی کو بھی نہیں بخشا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم ہٹ پرائیو یٹ کمپنیوں کو 10سال ،20 سال یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے لیز پر دیے گئے لیکن حیران کن طو ر پر ان ہٹ کے دیے جانے کے سرکاری چالان جمع ہی نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ہزارکے قریب لگ بھگ بلد یہ عظمیٰ کراچی کی اراضی پر ہٹ دیے گئے فی ہٹ 80گز پر محیط تھا لیکن بلد یہ عظمیٰ کراچی کے افسران کی ملی بھگت سے 80 گزکے ہٹ میں سیکڑوں گز اضا فی زمین پر قبضہ کیا گیا، 80 گز کے ہٹ پر پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے جو تمام کی تمام غیرقانونی ہے،کراچی کے ساحل پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اراضی پر قائم ہٹ کو کمر شل بنیادوں پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہریوں سے چند گھنٹوں کے ہزارو ں روپے وصول کیے جاتے ہیں لیکن بلد یہ عظمیٰ کراچی کو چالان جمع نہیں کرائے جارہے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کر اچی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے یہ کاررو ائی جا رہی ہے جس سے کے ایم سی کو ماہانہ کر وڑوں روپے کا نقصان ہو ر ہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مافیا نے ڈولفن چورنگی کے قریب بلد یہ عظمیٰ کر اچی کے ملا زمین کے لیے قائم کے ایم سی ایمپلائزہٹ کی بنیا دیں تک ختم کردی ہیں۔ ڈولفن چور نگی کے قریب ایک ہوٹل جس کے با رے میں بتا یا جا تا ہے کہ وہ بھی کے ا یم سی کی لینڈ پر قائم ہے اسی ہو ٹل کے مالک کو ایمپلائز ہٹ کی اراضی دے دی گئی جس پر اس نے بھیٹک بنا ئی ہو ئی ہے۔

ذرا ئع نے بتایا کہ ہا کس بے، پیراڈائز پوائنٹ اور اسی ساحلی پٹی پر محکمہ لینڈ اور ڈپٹی ڈا ئر یکٹر لیز تا جدار کی سر پر ستی میں لینڈ ما فیا سرگرم ہے جس کی وجہ سے ساحلی پٹی پر غیرقانونی تعمیرات بھی ہورہی ہیں اور قبضہ بھی کیاجا رہا ہے جس سے کے ایم سی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لیز تاجدار سے رابط کر نے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔