سیلفی کا جنون ایک اورجان لے گیا

جاں بحق ہونے والے کی شناخت 32 سالہ ضیعم جبکہ زخمی کی 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک October 01, 2019
زخمی نوجوان کوطبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیا گیا: فوٹو: فائل

رحمانیہ پھاٹک پرسیلفی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

گجرات کے علاقے رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے 2 دوست ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 32 سالہ زعیم جبکہ زخمی کی 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کوطبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سیلفی لیتے ہوئے متعدد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بھارت دنیا بھر میں سیلفی لینے کے دوران ہلاکت کے واقعات میں سرفہرست ہے جب کہ بھارت کے بعد بالترتیب روس، امریکا اور پاکستان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں