فردوس جمال کے بیان پر ’’بھولے‘‘ کا رد عمل سامنے آگیا

عمران اشرف کی جانب سے ادا کیا گیا ’بھولے‘ کا کرداربہترین اداکاری نہیں بلکہ محض دکھاوا تھا، فردوس جمال


ویب ڈیسک October 01, 2019
عمران اشرف کی جانب سے ادا کیا گیا ’بھولے‘ کا کرداربہترین اداکاری نہیں بلکہ محض دکھاوا تھا، فردوس جمال۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار فردوس جمال کے بھولا کی اداکاری سے متعلق کی گئی تنقید پر عمران اشرف کا رد عمل سامنے آگیا۔

عمران اشرف نے سوشل میڈیا پیچ پر فردوس جمال کی تنقید پر رد عمل میں کہا کہ وہ بہت ہی با کمال اداکار ہیں اور میں اُن کی رائے اور نظریے کا احترام کرتا ہوں کیوں کہ فردوس جمال صاحب ہماری انڈسٹری کے بڑے ہیں اور یقیناً اگر فردوس صاحب '' بھولے '' کا کردار ادا کرتے تو مجھ سے ہزار گناہ زیادہ بہتر کرتے۔



عمران اشرف نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فردوس صاحب کی بات پر جذبات سے بھرا کمنٹ اور رائے کا اظہار نہیں کرے۔ جیسے گھر میں بڑے ہمیں سمجھانے کے لئے کچھ کہتے ہیں تو ہم بُرا نہیں مانتے ٹھیک اسی طرح فردوس جمال صاحب بھی ہمارے بڑے ہیں اور مجھے اُن کی بات کا بالکل بھی بُرا نہیں لگا بلکہ میں مزید سیکھنے کی کوشش کروں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فردوس جمال نے بھولے کی اداکاری پربھی سوال اٹھادیئے

واضح رہے کہ اداکارفردوس جمال نے عمران اشرف سے متعلق کہا تھا ڈرامہ ''رانجھا رانجھا کردی'' میں ان کی جانب سے ادا کیا گیا بھولے کا کرداربہترین اداکاری نہیں بلکہ محض دکھاوا تھا، اورایسا کردارپہلے بھی بہت سے فنکارادا کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں