بالی ووڈ فلم ’عاشقی ٹو‘ میں کام کی آفر ہوئی تھی جنید خان

’عاشقی ٹو‘ بہت اچھی فلم ثابت ہوئی جسے ٹھکرانے کا افسوس ہے، جنید خان


ویب ڈیسک October 03, 2019
بالی ووڈ فلم ’عاشقی ٹو‘ میں کام کی آفر ہوئی تھی، جنید خان

پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم 'عاشقی ٹو' میں کام کی آفر ہوئی تھی۔

ایک انٹریو میں اداکار جنید خان نے کہا کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم 'عاشقی ٹو' میں مجھ سمیت متعدد ادکاروں کو پیشکش کی گئی تھی، دراصل فلم پروڈیوسرز کو ایک نئے پاکستانی چہرے کی تلاش تھی جو ادکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی مہارت رکھتا ہو تاہم فلم دیکھنے کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا کہ یہ فلم کیوں ٹھکرائی کیوں کہ وہ نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ اس کے گانے بھی بہت ہٹ ہوئے۔

واضح رہے جنید خان سن یارا، عشق تماشا، سلسلے، کم ظرف جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اور ہانیہ میں انہوں نے ولن کا کردار بھی بخوبی ادا کیا تھا۔

مقبول خبریں