- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
فلم ’ دُرج‘ پر پابندی؛ شمعون عباسی نے خاموشی توڑ دی
کراچی: اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے اپنی آنے والی فلم ’ درج‘ کی نمائش پر پابندی لگنے پر سنسر بورڈ سے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرلیں اگر فلم میں کوئی نامناسب مواد ہے تو ہم اسے فلم سے نکال دیں گے۔
شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اُمید ہے سب خیریت سے ہوں گے، یہاں میری فلم ’درج‘ کی پاکستان بھر میں ریلیز پر پابندی کے حوالے سے بُری خبر ہے جیسا کہ سنسر بورڈ نے کچھ وجوہات کی بنا پر فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے۔
شمعون عباسی نے کہا کہ ہم فلم کی ریلیز سے متعلق کافی سنجیدہ ہیں اور اس ضمن میں ہماری کوششیں جاری ہیں لیکن یہاں میری ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ وہ ایک بار پھر فلم پر نظر ثانی کرلیں اور دیکھ لیں اگر اس میں کسی قسم کا کوئی نا مناسب مواد پایا گیا تو ہم اسے خارج کر دیں گے لیکن اس طرح سے فلم پر پابندی عائد کرنے سے لاکھوں لوگوں کی دل آزاری ہوگی۔
شمعون عباسی نے یہ بھی کہا کہ بغیر کسی نوٹس جاری نہ ہونے تک فلم ’ دُرج‘ پاکستان بھر میں ریلیز نہیں کی جائے گی لیکن مجھے اُمید ہے کہ سنسر بورڈ اس معاملے میں ہماری مدد کرے گا۔
یہ پڑھیں: شمعون عباسی کی فلم ’ دُرج ‘ پر پاکستان بھر میں پابندی عائد
واضح رہے کہ شمعون عباسی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ درج ‘ آدم خور افراد کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو مردہ انسانوں کا گوشت کھاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
فلم میں شمعون عباسی اور شیری شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم پاکستان بھر میں رواں ماہ 18 اکتوبر جب کہ خلیجی ممالک سمیت امریکا، برطانیہ، کینیڈا ، ناروے اور ڈنمارک میں 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔