’’کاف کنگنا‘‘ 25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

شوبز رپورٹر  منگل 8 اکتوبر 2019
قلم سے انصاف کیا، فلم دیکھنے پر ’’کاف ‘‘ اور ’’ کنگنا‘‘ کا راز کھلے گا، خلیل الرحمن قمر۔ فوٹو: فائل

قلم سے انصاف کیا، فلم دیکھنے پر ’’کاف ‘‘ اور ’’ کنگنا‘‘ کا راز کھلے گا، خلیل الرحمن قمر۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  معروف رائٹر اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر نے فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے خلیل الرحمان قمر نے ’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے ایک مکالمے میں اس کی وضاحت کی گئی ہے اور فلم بین جب فلم دیکھیں گے تو انھیں ’’کاف‘‘ اور ’’کنگنا‘‘ کے بارے میں پتہ چل جائے گا ، اس لیے یہ ابھی سسپنس رکھا گیا ہے۔ فلم میں ایشال سے پہلے میں نے دو ہیروئنز رکھیں اور نکالیں۔

سب سے پہلے سوہائے علی ابڑو اورپھر عروہ حسین کے ساتھ کام کیا، ان کے کام کو نکال دیا اور پھر شروع سے شوٹ کیاجس سے مجھے کروڑوں کا نقصان ہوا۔ریشم کو میں نے نہیں وہ خود ہی فلم چھوڑ گئی۔ ریشم والا کردار بعد میں فضا علی نے کیا خوب کیا۔

فلم کی کاسٹ میں ایشال، آبی خان، سمیع خان،عائشہ عمر، فضاعلی،ساجد حسن،راشد محمود، صائقہ خیام،نسیم وکی ،اکرم اداس،بلال چودھری، خالد بٹ اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔ فلم کے گانے شفقت علی خان، راحت فتح علی خان، فرحان سعید، عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔