’اللہ احسن خان اور مہوش حیات کو ہدایت دے‘، سوشل میڈیا پر تبصرے

ویب ڈیسک  منگل 8 اکتوبر 2019
احسن خان اورمہوش حیات کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا فوٹوفائل

احسن خان اورمہوش حیات کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا فوٹوفائل

ہیوسٹن: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اوراحسن خان کی ہم ایوارڈز کی تقریب کے دوران ڈانس ریہرسل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین دونوں کو بے ہودہ رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

7 ویں ہم ایوارڈز کا میلہ امریکی شہر ہیوسٹن میں سجا جہاں فنکاروں نے بہترین پرفارمنس دے کر خوب داد سمیٹی۔ اداکارہ مہوش حیات نے ایوارڈ کی تقریب سے قبل اپنی اور احسن خان کی ڈانس ریہرسل کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر تعریف کرنے کے بجائے صارفین کی جانب سےتنقید شروع ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہم ایوارڈز2019 کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیوز

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور احسن خان 5 سال بعد ایوارڈ شو کے دوران ایک ساتھ پرفارم کرنے جارہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات گلابی رنگ کے مختصر لباس میں رقص کررہی ہیں جب کہ احسن خان بھی بڑھ چڑھ کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو دونوں کا انداز اور لباس ایک آنکھ نہیں بھایا اور ویڈیو پر تعریف کے بجائے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صارفین نے مہوش حیات کو مختصر لباس میں بالی ووڈ اداکاراؤں کی طرح رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے پر سوالات اٹھادئیے۔

روما دلشیر نامی خاتون نے کہا اس سے زیادہ بے ہودہ اور کچھ نہیں ہوسکتا، بالی ووڈ کی کاپی ضرور کرنی ہوتی ہے اپنا کوئی رنگ نہ دکھانا۔

بہت سارے لوگوں نے مہوش حیات کو بے ہودہ رقص کرنے پر شرم دلائی۔ مدثر نامی صارف نے لکھا آزاد کشمیر کو کروانے چلے ہیں  اور کاپی انڈینز کو کرنا ہے۔ مہوش حیات کے ساتھ رقص کرنے پر اداکار احسن خان بھی لوگوں کے نشانے پر آگئے۔ ہانیہ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ’’احسن صاحب تو وہی ہیں نا جو رمضان ٹرانسمیشن کررہاتھا اب یہاں ڈانس ہورہاہے اللہ ہدایت دے۔‘‘

تاہم بہت سے لوگوں نے مہوش حیات اور احسن خان کے رقص کی تعریف بھی کی اور انہیں بہترین پرفارمنس دینے پر سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔