بھارتی امیدوار کی انٹرویو میں جعلسازی پکڑی گئی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
بھارت میں اسکائپ پر ملازمت کے لیے انٹرویو دینے والے امیدوار نے انٹرویو میں صرف ہونٹ ہلائے جبکہ پیچھے سے سوالات کے جوابات کوئی اور دے رہا تھا جس کا نتیجہ اسکائپ کال کے فوری اختتام کی صورت میں نکلا۔ فوٹو: فائل

بھارت میں اسکائپ پر ملازمت کے لیے انٹرویو دینے والے امیدوار نے انٹرویو میں صرف ہونٹ ہلائے جبکہ پیچھے سے سوالات کے جوابات کوئی اور دے رہا تھا جس کا نتیجہ اسکائپ کال کے فوری اختتام کی صورت میں نکلا۔ فوٹو: فائل

 لندن: ملازمت کے لیے فراڈ اور دھوکے کا ایک دلچسپ واقعہ بھارت سے سامنے آیا ہے۔ اس میں اسکائپ انٹرویو میں کیمرے کے سامنے بیٹھا امیدوار جواب دے رہا تھا لیکن کچھ دیر بعد محسوس کیا گیا کہ وہ صرف ہونٹ ہلارہا ہے جبکہ کمپنی کے رکن کے جوابات کوئی اور دے رہا ہے۔

بیرونِ ملک ملازمت کے انٹرویو کے دوران جب امیدوار سے سوالات کئے گئے تو بیرونِ ملک بیٹھے کمپنی کے امیدوار نے محسوس کیا کہ سامنے والا صرف اپنے ہونٹ ہلارہا ہے اور اس کی بجائے پیچھے سے کوئی اور بول رہا ہے۔ اکتا کر انٹرویو کرنے والے نے اسے کہا، ’آپ رک جائیں کیونکہ آپ پکڑے جاچکے ہیں۔ میں آپ کی اور چھپے ہوئے شخص، دونوں کی آواز سن چکا ہوں۔‘ اس کے بعد کمپنی کے مالک نے قہقہہ بھی لگایا۔

اس کے بعد امیدوار سے دوبارہ کہا گیا جس ملازمت کے لیے آپ انٹرویو دے رہے ہیں وہ بہت سینیئر سطح کی ہے اور دیکھا گیا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کسی اور کی آواز بھی آرہی ہے۔

اس پر امیدوار نے اپنا ناک کھجایا اور اسے کسی شرمندگی کا احساس نہیں ہوا۔ اس کے بعد کمپنی کی جانب سے انٹرویو کرنے والے نے معذرت کی اور اسکائپ کال بند کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔