مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مقرر

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
لڑکیوں کو اُن کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں، مہوش حیات

لڑکیوں کو اُن کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں، مہوش حیات

 کراچی: تمغہ امتیاز کی حامل معروف اداکارہ مہوش حیات کو لڑکیوں کے حقوق کی خیر سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’ میں بہت ہی اہم خبر آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے مجھے پاکستانی لڑکیوں کے حقوق کے لئے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا ہے۔

مہوش حیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو اُن کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں گی کیوں کہ میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیئے جائیں۔

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مشن میں ان کا ساتھ دیں چونکہ اگر لڑکیوں کو اُن کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔