چینی صدر کی بھارت آمد پر مودی کچرا چُنتے ہوئے پائے گئے

چینی صدر شی جی پنگ کے دورے کے دوران گندے ساحل پر خفگی مٹانے کے لیے مودی کچرا اُٹھاتے رہے


ویب ڈیسک October 12, 2019
چینی صدر کے دورے پر مودی صبح کی واک کے دوران خفگی مٹانے کیلیے ساحل سے کچرا اُٹھا رہے ہیں۔ فوٹو : ٹویٹر

چینی صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر بھارت پہنچے ہیں جہاں وہ تاریخی مقامات کی سیر کر رہے ہیں اور اس دوران ایک موقع پر وزیراعظم مودی کو ساحل سمندر پر گندگی اُٹھانا پڑ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ساحل سمندر کو صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتے ہیں۔ مودی خالی بوتلوں،پلاسٹک کی تھیلیوں اور دیگر کچرے کو چن چن کو ایک تھیلی میں ڈال رہے ہیں۔



وزیراعظم مودی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ماملا پورم کے ساحل پر علی الصبح 30 منٹ کی واک کے دوران وہاں موجود کچرا اُٹھایا اور متعقلہ ادارے کو دیا۔ ہمیں اپنی تفریحی عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا چاہیئے اور ہمیشہ فٹ اور صحت مند رہنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیں: تناؤ کے درمیان چینی صدر کی دو روزہ غیر رسمی دورے پر بھارت آمد

واضح رہے کہ چین کے صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر کل بھارت کے شہر چینائی پہنچے تھے جہاں ماملا پورم کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی اور وزیراعظم مودی کے عشایئے میں شرکت بھی کی اور آج دونوں رہنماؤں کی وفد کے ہمراہ معاشی اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس جاری ہے۔