عاطف اسلم کی آواز میں اتنی خوبصورت حمد سن کر رونگٹے کھڑے ہوگئے، ماہرہ خان

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2019
حمد سن کر ان کی آنکھیں بھیگ گئیں۔ ماورہ حسین فوٹوفائل

حمد سن کر ان کی آنکھیں بھیگ گئیں۔ ماورہ حسین فوٹوفائل

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ماورا حسین نے عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حمد سن کر ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کاآغاز خوبصورت حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ پڑھ کر کیا اور لوگوں سے خوب داد سمیٹی۔ تاہم عاطف اسلم کو سراہنے والوں میں صرف عام لوگ شامل نہیں ہیں بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی عاطف اسلم کو حمد پڑھنے پر بے حد سراہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں ’’حمد‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول

اداکارہ ماہرہ خان نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے نہایت جذباتی انداز میں لکھا عاطف اسلم اور روہیل حیات کی کاوش نے ان کے رونگٹے کھڑے کردئیے اور عاطف اسلم کی آواز میں حمد سن کر ان کے آنسو نکل آئے۔

ماہرہ خان کے علاوہ ماورا حسین نے بھی عاطف اسلم کو سراہتے ہوئے لکھا ماشا اللہ عاطف اسلم کو خدا نے بے پناہ خوبصورت آواز سے نوازا ہے۔ ’’وہی خدا ہے‘‘ بچپن سے میری پسندیدہ حمد ہے جسے عاطف اسلم نے امیدوں سے بڑھ کر خوبصورت انداز میں پڑھا ہے۔

https://twitter.com/MawraHocane/status/1182685676594184194

ماورا حسین نے بھی حمد سن کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمد سن کر ان کی آنکھیں بھیگ گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔