کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر اور سونا مہنگا ہوگیا

فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 87100 روپے اور دس گرام 10 گرام سونا 74674 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک October 14, 2019
عالمی بازار میں سونا 6ڈالر اضافے سے 1496 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ جب کہ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک پیسہ بڑھ گئی اور ڈالر 156 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 7 پیسے پر بند ہوا جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1496 ڈالر ہوگئی، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 674 روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔