- پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ویں اسپیکر منتخب
- پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
- مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک
- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
دورہ آسٹریلیا میں ینگسٹرز کو ’’قربانی کا بکرا‘‘ بنانے پر غور

کپتانی کیلیے حفیظ کا نام بھی زیرگردش،ٹیسٹ میں اظہرکانائب رضوان کوبنانے پرغور ۔ فوٹو: فائل
کراچی: مشکل دورہ آسٹریلیا میں ینگسٹرز کو ’’قربانی کا بکرا‘‘ بنانے پرغور ہونے لگا جب کہ سلیکٹرز کے خیال میں اسٹارز بھی منتخب کیے تو جیتنے کا امکان کم ہے۔
سری لنکا سے ہوم گراؤنڈ پر تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ہارنے کے بعد نئے کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق شدید دباؤ کا شکار ہیں، انھوں نے کھلاڑیوں پر شکست کا ملبہ گرا دیا اوروہ کپتان سرفراز احمد سے بھی خوش نہیں ہیں، مصباح اس حوالے سے اپنے تحفظات سے سی ای او پی سی بی وسیم خان کو بھی آگاہ کر چکے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک تجویز یہ سامنے آئی ہے کہ آؤٹ آف فارم سینئرز کی جگہ چند نئے کرکٹرزکو ٹیم میں شامل کر لیا جائے،آسٹریلیا میں تو اسٹارز پر مشتمل ٹیمیں بھی نہیں جیتا کرتیں، اگر خدانخواستہ نتائج اچھے نہ رہے تو مزید تنقید سامنے آئے گی، ینگسٹرز ٹیم میں ہوئے تو’’تشکیل نو‘‘ کے نعرے سے بچت ہو جائے گی۔
مصباح الحق ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت کیلیے فیصل آباد پہنچ گئے ہیں، نئے فارمیٹ کے تحت فرسٹ کلاس ٹیموں کے ہیڈ کوچز اعظم خان، عبدالرحمان، اعجاز احمد جونیئر، محمد وسیم، کبیر خان اور ارشد خان کوان کی معاونت کرنا ہے۔
مصباح قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ممکنہ اسکواڈز پرمشاورت کریں گے، انھوں نے پی سی بی پر واضح کر دیا ہے کہ سرفراز احمد کو اب مزید قیادت نہیں سونپنی چاہیے، البتہ بورڈ حکام مشکل دورہ آسٹریلیا میں کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، بابر اعظم کو ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے ذمہ داری سونپنا قبل از وقت قرار پایا توحیران کن طور پر محمد حفیظ کا نام پیش کر دیا گیا۔ چیف سلیکٹر کے پرانے دوست کیریبیئن لیگ میں بدترین ناکامی کا شکار ہوئے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے اظہر علی کو کپتان بناتے ہوئے نائب کی ذمہ داری محمد رضوان کو سونپنے کی تجویز بھی سامنے آگئی،اس حوالے سے حتمی فیصلے کااختیار چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو حاصل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔