حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2019
مذاکرات کے حولے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)، فوٹو: فائل

مذاکرات کے حولے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)، فوٹو: فائل

پشارو: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدرایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بتایا کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات کے حولے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی جب کہ ایمل خان نےکہا کہ اے این پی کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی جو بھی پروپیگنڈا کررہا ہو ہماری جماعت اپنے قائد اسفندیار ولی خان کےحکم کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ  تمام صوبائی تنظیموں کا اس وقت فوکس آزادی مارچ ہے اور اے این پی اپنی تیاریوں کو آخری شکل دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا جس کے بعد حکومتی ٹیم اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔