معیشت کی بہتری اور تاجروں کی شکایات کے ازالے کے لئے نیب کی کمیٹی قائم

کمیٹی تاجروں کی شکایات اورسفارشات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی، نیب اعلامیہ


ویب ڈیسک October 21, 2019
کمیٹی کی ہر سفارش کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، نیب اعلامیہ فوٹو: فائل

نیب نے معیشت کی بہتری اور تاجروں کی شکایات کے ازالے کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک کی معیشت میں بہتری اور تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کمیٹی میں افتخار علی ملک، دارو خان اچکزئی، عاطف باجوہ ،انجم نثار، سکندر مصطفیٰ اور جمیل یوسف شامل ہوں گے۔

کمیٹی تاجروں کی شکایات اورسفارشات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات چیئرمین نیب کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی کو پیش کی جائیں گی، جہاں کمیٹی کی ہر سفارش کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، باہمی افہام و تفہیم سے معاملے کا حل نکالا جائے گا، جو ریفرنس دائر ہو چکے ہیں ان کے بارے میں شکایات قابل پذیرائی نہیں ہوں گی۔