- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا
- خاتون کا 40 دن تک صرف اورنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ
- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی20 ورلڈکپ: کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
مہنگی دوائیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
اسلام آباد: مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ملک گیرکریک ڈاون شروع کر دیا گیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصرکیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسپکٹروں کو عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق انسپکشن کی تربیت فراہمی کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ حکومت عوام الناس کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ادویات کی منظور شدہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوںکے خلاف ملک گیرکریک ڈاون کا آغازکردیا گیا ہے۔
ادھر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ادویات کی منظور شدہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کیخلاف ملک گیرکریک ڈاؤن شروع کردیاگیا۔ بعد ازاں میڈیکل ایجوکیشن بارے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے حکومت نے متعدد اصلاحات و مشکل فیصلے کئے ہیں۔
مزیدبرآں فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز نے ملتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پوری ہول سیل مارکیٹ کو سیل کردی، ڈرگ لاین فارما ہول مارکیٹ میں بلڈپریشرکی دوائی ایڈالٹ 20کی ڈبی 170کی بجائے 1200میں فروخت ہو رہی تھی، ایڈالٹ ایل اے30 کی ڈبی 457 کی بجائے 1900 روپے جبکہ، ایسیٹا زولومیڈکی ڈبی 62 روپے کی بجائے 1350 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔