جامعہ کراچی نے ایم اے پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلامی تاریخ ، حساب، فلسفہ اور سندھی سال آخر کے نتائج جاری کیے گئے۔


Staff Reporter October 13, 2013
اسلامک ہسٹری کے امتحان میں پہلی پوزیشن حفصہ رحیم فاروقنے حاصل کی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی نے ایم اے اسلامی تاریخ، حساب ،فلسفہ اور سندھی سال آخر پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج کے مطابق اسلامک ہسٹری کے امتحان میں پہلی پوزیشن حفصہ رحیم فاروقی ولد محمد عبدالرحیم فاروقی نے دوسری پوزیشن نزہت نوشین ولد غضنفر اللہ اور ثوبیہ فرقان ولد فرقان علی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، امتحان میں کل17 طلبا شریک ہوئے،حساب کے امتحان میں 29 طلبا شریک ہوئے ایک نے درجہ اول جبکہ 03 نے درجہ دوئم حاصل کیا۔



فلاسفی کے امتحان میں پہلی پوزیشن عدیلہ شاہ ولد سید امداد شاہ نے دوسری پوزیشن ایس پی اورنگزیب ولد نوید الاسلام نے اور ریحانہ یاسمین ولد نوروز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، امتحان میں کل 16 طلبہ شریک ہوئے، سندھی کے امتحان میں پہلی پوزیشن عبدالراشد ولد پہلوان منگنہار، دوسری پوزیشن عصمت بانو ولد لطف اللہ ترین پٹھان نے حاصل کی، امتحان میں کل 26 طلبہ شریک ہوئے۔