کراچی میں فائرنگ وپرتشددواقعات 3افرادکی لاشیں ملیں

پاک کالونی ریکسرپل کے قریب سے مغوی شخص جبکہ دوسری لاش سومارگوٹھ سے ملی


Staff Reporter October 13, 2013
سچل میں دوست نے ہتھوڑے مارٹھیکیداردوست کوقتل کردیا،دیگرواقعات میں 8افرادزخمی ۔ فوٹو: فائل

شہرمیں تشددکے واقعات کے دوران3 افرادہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی ریکسرپل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔

جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے اغواکرنے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول کے کپڑوں سے ملنے والی قومی شناختی کارڈسے اس کی شناخت40سالہ پریم گل کے نام سے ہوئی اورمقتول کاآبائی تعلق لاڑکانہ سے ہے،مقتول کوسرپرایک گولی مارکرہلاک کیاگیا۔ گلشن حدیدسپرہائی وے لنگ روڈسومارگوٹھ کے سامنے واقع شہبازپٹرول پمپ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشددکے بعدفائرنگ کر کے قتل کیاگیا۔مقتول کی شناخت 46 سالہ علی احمد کے نام سے ہوئی،مقتول سکھرریلوے کلب کے قریب کارہائشی تھا اورجمعے کوسکھرسے حیدرآبادجانے کے لیے گھرسے روانہ ہواتھا۔ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتول کے اہلسنت والجماعت کے سکھرکے عہدیدارمولانارمضان نعمانی کے بہنوئی تھے۔



مقتول پرنٹنگ پریس میں ملازم اور5 بچوں کے باپ تھا۔سچل تھانے کی حدودعبداﷲ شاہ غازی گوٹھ اسکیم نمبر33میں واقع مکان نمبرمکان نمبرE-45سے ایک شخص کی لاش ملی جسے ہتھوڑے مارکرہلاک کیاگیا،مقتول کی شناخت42سالہ چوہدری اسلم کے نام سے ہوئی اورمقتول ٹھیکیدار تھااورگھرمیں اکیلارہائش پذیرتھا ،شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ مقتول کو اس کے دوست وقاص نے قتل کیا ہے اور اس بات کااعتراف ملزم وقاص نے اپنے ایک دوست اکرام کوفون کر کے بتائی کہ اس نے چوہدری اسلم کا قتل کردیا اور گھرمیں اس کی لاش پڑی ہے۔

بلدیہ مہاجرکیمپ میں گھرمیں گھس کر فائرنگ کر کے30سالہ خاتون فوزیہ زوجہ شہزادکو زخمی کردیا گیا۔سائٹ میں جھگڑے کے دوران چھری کے وارسے22سالہ شمس اور24سالہ ظاہرزخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ میں رحمت چوک پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ ذیشان زخمی ہوگیا۔ناظم آباد2نمبر پرممتازنہاری ہاؤس کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے25سالہ عابدخمی ہوگیا۔بلدیہ ٹاؤن 2نمبر پر35سالہ محمد حنیف زخمی ہوگیا۔دریں اثنا شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ زاہد سید ولد فقیر سید اور 23 سالہ عجب خانزخمی ہوگئے ۔