دورہ پاکستان، بھارتی ٹینس ٹیم میں3 اہم تبدیلیاں، ویزہ پراسس کا آغاز

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 26 اکتوبر 2019
نئے پروگرام کے مطابق یہ مقابلے 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونگے۔ فوٹوفائل

نئے پروگرام کے مطابق یہ مقابلے 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونگے۔ فوٹوفائل

 لاہور:  آئندہ ماہ ڈیوس کپ ٹائی کیلیے بھارتی ٹینس پلیئرز پاکستان آئیں گے۔

ٹیم میں3 اہم تبدیلیوں کے ساتھ ویزہ پراسس کا آغازکردیا گیا، روہن بوپانا، عالمی درجہ بندی میں 79 پوزیشن رکھنے والے جنیش گوناسورنا اورمعروف ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی کا نام فہرست سے خارج کردیا گیا، لینڈرپیس کو ٹیم کا نان پلیئنگ کپتان مقررکیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے  بھارتی درخواست پرپاکستان کے ساتھ 14 اور 15 ستمبر کو شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کوری شیڈول کیاگیا تھا، نئے پروگرام کے مطابق یہ مقابلے 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔