جاپان میں طوفان اور سیلاب سے 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

بجلی کا نظام درہم برہم اور مواصلاتی نظام منقطع ہے، متاثرین کو پینے کے پانی اور خوراک میں کمی کا سامنا ہے


ویب ڈیسک October 26, 2019
زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ فوٹو : جاپانی میڈیا

جاپان میں طوفان اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شیبا اور فوکو شیما میں ہلاکت خیز طوفان اور مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

Japan Flood 3

بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں درجنوں سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ 12 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Japan Flood 1

یہ خبر پڑھیں: جاپان میں سمندری طوفان 'ہگی بس' میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی

امدادی کاموں کے لیے ریسکیو اداروں نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیلاب کے پانی میں پھنسے سیکڑوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ متاثرین کو پینے کے پانی اور خوراک کے فقدان کا سامنا ہے۔ بجلی کی ترسیل درہم برہم اور مواصلاتی نظام منقطع ہے۔



واضح رہے کہ دو ہفتوں قبل طوفان ہگی بس نے بھی جاپان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

Japan Flood 2