سندھ میں تعلیم کے فروغ کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرض دے گا

سندھ کے 10 اضلاع میں سیکنڈری اسکول کے 160 نئے بلاک تعمیر کئے جائیں گے، اے ڈی بی اعلامیہ


ویب ڈیسک October 28, 2019
پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ ہے، فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لیے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ ہے، ان میں سے 28 فیصد بچوں کا تعلق سندھ سے ہے، صوبے میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق منظور کئے گئے قرض سے سندھ کے 10 اضلاع میں سیکنڈری اسکول کے 160 نئے بلاک تعمیر کئے جائیں گے۔

 

مقبول خبریں