خاتون کا زائد وزن پر ڈیوٹی سے بچنے کیلیے حاملہ ہونے کا ڈھونگ

خاتون نے اضافی سامان اپنے جسم میں اس طرح چھپایا جس سے وہ حاملہ لگیں اور کسٹم اسٹاف کی نگاہوں سے بچ جائیں


ویب ڈیسک October 31, 2019
خاتون نے اضافی سامان اپنے جسم میں اس طرح چھپایا جس سے وہ حاملہ لگیں۔ فوٹو : فائل

امریکا میں ایک خاتون نے ایئرپورٹ پر زائد وزن کے سامان پر ٹیکس سے بچنے کے لیے لیپ ٹیپ اور کپڑوں کو اس طرح اپنے جسم پر چھپایا جس سے وہ حاملہ لگیں اور کسٹم اسٹاف کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوجائیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے ایک ٹریولنگ بلاگر نے انکشاف کیا کہ اس بار سفر میں جو سب سے حیران کن چیز کا سامنا ہوا وہ ایک خاتون کا حاملہ ہونے کا ڈھونگ رچانا تھا۔



خاتون صحافی اینڈریو نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتون نے ایک لیپ ٹاپ کو اپنی پشت پر اس طرح چھپایا کہ کمر سیدھی محسوس ہو اور پیٹ پر اضافی کپڑوں کا گولہ سا بنا کر رکھا جس سے ان کا پیٹ کسی حاملہ خاتون کی طرح نکلا ہوا محسوس ہو۔

یہ خبر پڑھیں: ایئرپورٹ پر سامان زیادہ ہونے پر خاتون نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

محض 60 ڈالر کا ٹیکس بچانے کے لیے خاتون حاملہ خاتون کی آہستہ آہستہ چلتے ہوئے کاؤنٹر تک پہنچی تاہم کسٹم کے عملے کو ان کی پشت پر کپڑوں سے جھانکتا ہوا لیپ ٹاپ کا کنارہ نظر آگیا جس پر خاتون کو پکڑ لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایئرپورٹ پر اضافی سامان کے لیے ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے کئی انوکھے طریقے پکڑے جا چکے ہیں تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی خاتون نے زائد سامان اپنے جسم میں ایسے چھپایا ہو۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/tv/B4Bu0hUHzrK/?utm_source=ig_web_copy_link"]