نواز شریف کے پلیٹلیٹس میں اضافہ، سفر کے قابل ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعـء 1 نومبر 2019
نواز شریف کو ابھی ڈسچارج تو نہیں کیاجاسکتا لیکن اب وہ سفر کرسکتے ہیں، سربراہ میڈیکل بورڈ۔ فوٹو : فائل

نواز شریف کو ابھی ڈسچارج تو نہیں کیاجاسکتا لیکن اب وہ سفر کرسکتے ہیں، سربراہ میڈیکل بورڈ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ سفر کے قابل ہوگئے ہیں۔

لاہور کے سروسز اسپتال میں  11 روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری سی بی سی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، 50 ہزار پلیٹلیٹس ہونے کے بعد نواز شریف سفر کر سکتے ہیں تاہم سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا طبی معائنہ کر رہا ہے، 12 رکنی میڈیکل بورڈ آج بھی نوازشریف کا طبی معائنہ کرے گا جس کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کیے جائیں گے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات نوازشریف کو بہتر کر رہی ہیں جب کہ نوازشریف کو دل اور گردہ کے مسائل علاج معالجہ میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔