پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا شعیب سڈل

اقلیتی نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر انتخابات کے لیے بہتر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، ممبر کمیشن برائے اقلیتی امور


ویب ڈیسک November 01, 2019
اقلیتی نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر انتخابات کے لئے بہتر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،ممبر کمیشن برائے اقلیتی امور۔ فوٹو: فائل

کمیشن برائے اقلیتی امور کے رکن ڈاکٹر شعیب سڈل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شعیب سڈل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر ازخود نوٹس کے بعد کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی بنانے کا مقصد اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور آزادی مذہب رسومات کی حفاظت کرنا تھی لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے کمیٹی کی کار کردگی کو سست بتایا گیا۔

ممبر کمیشن برائے اقلیتی امور کا کہنا تھا کہ کمیٹی سے مل کر اقلتیوں کے مسائل کو دیکھا جا رہا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے اور اس حوالے سے اقلیتی نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر انتخابات کے لیے بہتر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے کیوں کہ قائد اعظم نے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو مذہبی رسومات کی مکمل آزادی دی ہے۔

مقبول خبریں