بڑے شہروں میں میٹرو اور سفاری ٹرینزچلانے کی منصوبہ بندی

کراچی میں سرکلر ریلوے آئندہ چند سال میں شروع ہو جائے گی، خواجہ سعد رفیق


APP October 20, 2013
ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے اربوں روپے درکار ہیں، وفاقی وزیر،نجی ریڈیو سے گفتگو فوٹو : اے پی پی

RAWALPINDI: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے سمیت تمام شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

نجی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے اربوں روپے کے خسارے کو کم کرنے کیلیے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کرنے کیلیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔



وفاقی وزیر نے کہا کہ لمبے فاصلے کیلیے چلنے والی گاڑیوں کی رفتار بڑھانے کیلیے کام کیا جا رہا ہے تاہم ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کیلیے اربوں روپے درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں میٹرو اور سفاری ٹرینز چلانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ کراچی میں سرکلر ریلوے آئندہ چند سال میں شروع ہو جائے گی۔

مقبول خبریں