منی لانڈرنگ 2ملزمان کے اکاؤنٹس میں اربوںروپے کی موجودگی کا انکشاف

عدالت نے ملزمان کو14 یوم کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہ.


Staff Reporter October 20, 2013
ہنڈی اورمنی لانڈرنگ کے بارے میں انتہائی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں. فوٹو: فائل

KARACHI: منی لانڈرنگ کیس کے دو اہم ملزمان فواد قریشی اور سعید ہاشمی رضا کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا ۔

عدالت نے ملزمان کو14 یوم کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ہفتے کو ایف آئی اے ایس بی سی سرکل کے انسپکٹر محمد اعظم راجپوت نے ملزمان کو پیش کیا اور بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش حوالہ کیس ، ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے بارے میں انتہائی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں اور مختلف بنک اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی موجودگی کا بھی پتہ چلا ہے ملزمان بین الااقوامی سطح پر منی لانڈرنگ اور ہنڈی کیس میں ملوث ہیں، عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان جمع کرنے کا حکم دیا۔