استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے، سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 8 نومبر 2019
احتجاج سے حکومت کو خطرہ ہوتا تو دھرنے والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا جاتا، حکومتی کمیٹی

احتجاج سے حکومت کو خطرہ ہوتا تو دھرنے والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا جاتا، حکومتی کمیٹی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور بابر اعوان بھی شریک ہوئے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو حکومتی حکمت عملی اور انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کو بتایا کہ احتجاج جمہوری حق ہے حکومت کو اس سے خطرہ نہیں، خطرہ ہوتا تو دھرنے والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا جاتا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے، سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔