حکومت کا ننکانہ صاحب اور کرتار پور میں پوسٹ آفس کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 8 نومبر 2019
یادگاری ٹکٹ پاکستان سمیت یونیورسل پوسٹل یونین کے رکن 192 ممالک میں دستیاب ہوں گے۔ فوٹو:فائل

یادگاری ٹکٹ پاکستان سمیت یونیورسل پوسٹل یونین کے رکن 192 ممالک میں دستیاب ہوں گے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان پوسٹ سکھوں کی سہولت کے لیے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں پوسٹ آفس کھولے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پوسٹ یادگاری ٹکٹ جاری کرے گا، یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری سکہ جاری

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے یہ یادگاری ٹکٹ سکھ یاتری کرتارپور کمپلیکس کے ڈاک خانے سے خرید سکیں گے اور پاکستان پوسٹ سکھوں کی سہولت کے لیے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں بھی پوسٹ آفس کھولے گی۔

یہ یادگاری ٹکٹ پاکستان سمیت یونیورسل پوسٹل یونین کے رکن 192 ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔