نیب کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق واضح موقف سے گریز

حکومت نواز شریف کا نام خود ای سی ایل سے نکال سکتی ہے، نیب کا وزارت داخلہ کو مراسلہ


ویب ڈیسک November 09, 2019
نوازشریف اتوار کو خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر واضح موقف دینے سے گریز کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نیب اور وزارت داخلہ کو میاں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے الگ الگ درخواستیں دی تھیں۔ اس سلسلے میں نیب نے اپنا جواب وزارت داخلہ کو بھجوادیا ہے لیکن اس میں نیب نے واضح موقف سے گریز کیا ہے۔ نیب نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کا نام خود ای سی ایل سے نکال سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف علاج کے لیے اتوار کو خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے، ان کے ساتھ شہبازشریف بھی جائیں گے۔

مقبول خبریں