چار ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ساڑھے 7 ارب ڈالر وطن بھیج دیے

ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2019
اکتوبر 2019 میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ترسیلات 2.88 فیصد کم رہیں، اسٹیٹ بینک ۔فوٹو:فائل

اکتوبر 2019 میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ترسیلات 2.88 فیصد کم رہیں، اسٹیٹ بینک ۔فوٹو:فائل

کراچی: چار ماہ کی مدت کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر وطن بھیج دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک چار ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے، جب کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات کی مالیت 7 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران ترسیلات کی مالیت 2 ارب ڈالر رہی جو ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات کی مالیت 14.46 فیصد زائد رہی، تاہم اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں یہ ترسیلات 2.88 فیصد کم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔