نواز شریف کا سیکیورٹی بانڈ کی شرط پر بیرون ملک جانے سے انکار

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2019
شہباز شریف  وکلا سے  مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے فوٹو: فائل

شہباز شریف وکلا سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی شرط پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی شرط پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے، انہوں نے اپنے اس فیصلے سے شہباز شریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب ن لیگ نے سیکیورٹی بانڈ کی شرط کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں شریف خاندان نے اپنے وکلا سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔ شہباز شریف وکلا سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔