انگلینڈ 11 پلیئرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازے گا آئی پی ایل کیلیے بھی آزاد

اینڈرسن، بیل، ٹم بریسنن، اسٹورٹ براڈ، الیسٹرکک، اسٹیون فن،پیٹرسن، میٹ پرائر، جوئے روٹ، گریم سوان اور جوناتھن شامل


Sports Desk October 23, 2013
بورڈ اور ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ 2019 تک کارآمد رہے گا۔فوٹو: فائل

انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ نے پلیئرز ایسوسی ایشن سے معاہدے طے پانے پر11 پلیئرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

ایون مورگن کی جگہ جوئے روٹ کو مل گئی، دیگر منتخب کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، ای ین بیل، ٹم بریسنن، اسٹورٹ براڈ، الیسٹرکک، اسٹیون فن، کیون پیٹرسن، میٹ پرائر، جوئے روٹ، گریم سوان اور جوناتھن ٹروٹ شامل ہیں۔ بورڈ اور ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ 2019 تک کارآمد رہے گا تاہم پلیئرز کنٹریکٹس صرف 12ماہ کیلیے ہوں گے۔ پی سی اے معاہدے میں پلیئرز کو آئی پی ایل سے دولت کمانے کا موقع فراہم کرنے میں بھی کامیاب رہی، اب انگلینڈ اپنے ہوم ٹیسٹ میچز مئی کے بجائے جون میں کھیلے گا۔ چیف سلیکٹر جیف ملر نے ریٹائرمنٹ سے قبل آخری مرتبہ سلیکشن کے فرائض انجام دیے۔