15 سالہ بہادر بھائی نے خطرناک مگر مچھ سے لڑتے ہوئے بہن کو بچالیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019
14 فٹ لمبے خطرناک مگر مچھ نے چھوٹی بہن کی ٹانگ کو دبوچ لیا تھا۔ فوٹو : فائل

14 فٹ لمبے خطرناک مگر مچھ نے چھوٹی بہن کی ٹانگ کو دبوچ لیا تھا۔ فوٹو : فائل

منیلا: فلپائن میں 15 سالہ بھائی نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے 14 فٹ لمبے مگر مچھ کے تیز دھار اور مضبوط جبڑوں سے اپنی بہن کو بچالیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے علاقے پلاوان کی ندی سے 15 سالہ بھائی ہاشم اپنی 12 سالہ بہن ہائینہ کے ساتھ گزر رہا تھا کہ اچانک پانی میں چھپے 14 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ نے بہن کی ٹانگ دبوچ لی۔

درد سے کراہتی بہن نے مدد کے لیے بھائی کو پکارا، مگر مچھ بہن کو ندی میں گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے جا رہا تھا اس دوران 15 سالہ بھائی نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھروں سے مگر مچھ پر پہ در پہ حملے کیئے۔

Brother save sister from crocodile jaws 2

پتھر لگنے کے باعث جیسے ہی مگر مچھ کی گرفت ڈھیلی ہوئی، بھائی نے پوری طاقت سے جھٹکے کے ساتھ بہن کو اپنی جانب کھینچ لیا، اس طرح 12 سالہ ہائینہ مگرمچھ کے جبڑے سے آزاد ہوگئی، اس کی ٹانگ پر زخم کے گہرے نشان آگئے تاہم اب بہن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہاشم کو سوشل میڈیا پر بہادر بھائی کے نام سے شہرت مل گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔