انگلینڈ سے بلائنڈ ٹی 20 سیریز، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، بدرمنیر کی سنچری

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 17 نومبر 2019
میزبان ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 312رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، انگلینڈ نے 7وکٹیں گنواکر صرف 107رنز بنائے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میزبان ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 312رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، انگلینڈ نے 7وکٹیں گنواکر صرف 107رنز بنائے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔

عجمان میں منعقدہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے جارحانہ آغاز کیا،محسن خان 14اور ریاست خان 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے بدر منیر کا بیٹ رنز اگلتا رہا،انیس جاوید نے 78کی اننگز کھیلی،ثناء اللہ صرف4 رنز بناپائے، بدرمنیر172پرناٹ آؤٹ رہے۔

313 رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن استحکام کو ترستی رہی،صرف ناتھا فوئے(2) اور سام مرے 22 ہی کچھ مزاحمت کرپائے،بدر منیر اور محسن خان 2،2، شاہ زیب اور فخرعباس ایک ایک شکارکرنے میں کامیاب ہوئے،بدر منیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستان کو سیریز میں4-0 سے برتری حاصل ہوگئی، پانچواں میچ اتوار کو کھیلا جائیگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔