- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
- کھلاڑیوں کو سہولیات میسر آئیں تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے، کوچ ہاکی ٹیم
- ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے
- وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقررکرنے کی تیاری
کراچی: مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی تیاری کر لی گئی، ان کی شخصیت کو ذہن میں رکھ کر ہی اشتہار تیار کیا گیا۔
پی سی بی نے گذشتہ دنوں قومی ٹیم کیلیے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کا اشتہار جاری کیا تھا،اس کیلیے لیول تھری کوچنگ سرٹیفائیڈ ہونااور الیٹ کرکٹرز، نیشنل یا انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ پانچ سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا، درخواست دینے کی آخری تاریخ 19 نومبر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح بورڈ نے اس بار بھی امیدوار پہلے منتخب کر کے رسمی کارروائی کے لیے اشتہار دیا، مشتاق احمد یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے فیورٹ ہیں، وہ ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے اسپن بولنگ کوچ تھے، انھوں نے 2018میں سال میں 150دن تک کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا، ان دنوں ابوظبی میں جاری ٹی10لیگ میں مشتاق دکن گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں۔
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے مشتاق کو اپنے سپورٹ اسٹاف میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی، دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں دہری ذمہ داریاں سونپنے پر مشتاق احمد نے مخالفت بھی کی تھی،سابق اسٹار ماضی میں انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں،پی سی بی نے ’’بھارتی لیگ‘‘ قرار دے کر ٹی 10میں کسی کرکٹر کو جانے نہیں دیا مگر مشتاق اس میں کام کر رہے ہیں، اب اگر انھیں قومی ٹیم کے ساتھ منسلک کیا گیا تو اس حوالے سے سوال اٹھ سکتے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق اسپنر ثقلین مشتاق بھی امیدواروں میں شامل ہیں لیکن مصباح کا ووٹ مشتاق کو حاصل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔