اکتوبر 2019: جاری کھاتے کا توازن مثبت ہوگیا، ماہرین حیران

سلمان صدیقی  منگل 19 نومبر 2019
اقتصادی استحکام اور ترقی کیلیے ٹون سیٹ ہوچکی، سعدہاشمی،سمیع اﷲ طارق کی گفتگو
۔ فوٹو:فائل

اقتصادی استحکام اور ترقی کیلیے ٹون سیٹ ہوچکی، سعدہاشمی،سمیع اﷲ طارق کی گفتگو ۔ فوٹو:فائل

کراچی:  پاکستان کے جاری کھاتے کا توازن مثبت ہوگیا ہے جسے ماہرین حیران کُن قرار دے رہے ہیں۔

4 سال کے بعد رواں برس اکتوبر میں غیرملکی سرمائے کی آمد انخلا کے مقابلے میں 99 ملین ڈالر زائد رہی۔ اس کی بنیادی وجہ درآمدات میں  نمایاں کمی اور تارکین وطن کی جانب سے مستحکم ترسیلات زر تھیں۔ بی ایم اے کیپیٹل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعد ہاشمی نے اس سلسلے میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حیرت انگیز اور بہت بڑی خبر ہے۔

ساختی اصلاحات جیسے روپے کی قدر میں کمی، بلند شرح سود اور ڈیوٹیوں کے نفاذ کے باعث درآمدات میں ہونے والی مسلسل کمی کے پیش نظر رواں ماہ میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید محدود ہونے کی توقع ہے۔ تاہم سعدہاشمی کے مطابق کوئی بھی جاری کھاتے کا توازن سرپلس میں جانے کی توقع نہیں کررہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔